اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پاکستانی شہریوں کو ایک خوش آئند موقع میسر آ سکتا ہے، جب یومِ آزادی کے ساتھ جُڑی ممکنہ مذہبی اور ہفتہ وار تعطیلات مجموعی طور پر چار دن کی طویل چھٹی میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست بروز جمعرات یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی،جبکہ چہلم امام حسین کی مناسبت سے جمعہ 15 اگست کو بعض علاقوں میں مقامی سطح پر تعطیل دی جا سکتی ہے۔
صوبائی حکومتیں مخصوص علاقوں جیسے کہ کراچی یا راولپنڈی میں چہلم کے لیے جمعہ کی چھٹی کا اعلان کرتی ہیں، تو عوام کوجمعرات 14 اگست سے لے کر اتوار 17 اگست تک مسلسل چار دن آرام کا موقع ملے گا۔
مزید پڑھیں :کون بنے گا اپوزیشن لیڈر ،3 نام سامنے آگئے ، ایک نے معذرت کر لی،دوسرے کی خاموشی،تیسرے کی لابنگ