بیجنگ (اے بی این نیوز)آج کے دور میں جہاں کام کا دباؤ، مالی مشکلات پریشانی کا باعث بنتی ہیں، وہاں ایک خیال کیا جاتا ہے کہ ایک سادہ پسیفائر (چوسنی) ان مسائل کا حل ثابت ہوسکتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں بالغوں کے لیے پسیفائرز کی مقبولیت نے ایک نئے رجحان کو جنم دیا ہے۔ یہاں ہزاروں بالغ نوجوان پلاسٹک کی چوسنیوں پر 10 سے 500 یوآن تک خرچ کر رہے ہیں۔
چینی نوجوانوں میں چوسنی کے بڑھتے رجحان نے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو حیرانی میں مبتلا کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ پسیفائرز عام طور پر تناؤ کم کرنے، اضطراب دور کرنے یا اچھی نیند کیلئے چین میں فروخت کیے جارہے ہیں جنہیں چینی نوجوان خرید بھی رہے ہیں۔
چینی ای کامرس پلیٹ فارمز نوجوانوں کے لیے پسیفائرز سے بھرے پڑے ہیں، اور کئی دکانیں ہزاروں پسیفائرز فروخت کر کے منافع کما رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق متعدد صارفین کا کہنا تھا کہ جب کام کے دوران میں چوسنی لگاتا ہوں تو مجھے یقیناً کم تناؤ محسوس ہوتا ہے۔ نیند بہتر ہوتی ہے، اور میں خود کو ایک چھوٹے بچے کی طرح پرسکون محسوس کرتا ہوں۔ تاہم ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ طویل عرصے تک پسیفائر استعمال کرنے سے صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب کےا سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا امکان