اہم خبریں

اسلام آبادمیں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد

اسلام آباد(اے بی این نیوز)یوم آزادی کی تقریبات قریب آتے ہی، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوامی پریشانیوں کو کم کرنا اور وفاقی دارالحکومت میں 14 اگست تک امن و امان برقرار رکھنا ہے۔باجا کےا سٹالز کے خلاف روزانہ آپریشن کا حکم۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام فیلڈ افسران کو فوری طور پر آن گراؤنڈ آپریشن شروع کرنے اور شہر بھر کے سٹالز سے باجے ضبط کرنے کی ہدایت کی ہے۔ہدایت میں یوم آزادی تک روزانہ کی نگرانی اور کارروائی پر زور دیا گیا ہے۔

جو دکاندار اور لوگ باجے کو بیچتے یا استعمال کرتے ہوئے پائے گئے ان کو جرمانے اور سامان کی ممکنہ ضبطی کے ساتھ سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں: مینگورہ ، زمرد کی کان بیٹھ جانے سے 4 مزدور ملبے تلے دب گئے

متعلقہ خبریں