واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کامودی سرکارپرایک اوروار۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدرنےبھارت پرمزید25فیصد ٹیرف عائدکردیا۔ بھارت پرمجموعی امریکی ٹیرف50فیصدہوگیا۔
ٹرمپ نےبھارت پرروسی تیل خریدنےپرمزید25فیصدٹیرف عائدکیا۔ امریکی صدرٹرمپ کاایگزیکٹوآرڈرجاری،بھارت پرمعاشی دباؤبڑھادیا۔ امریکی صدرٹرمپ نے کہا ہے کہ
بھارت کوروسی تیل خریدنےکی قیمت چکاناہوگی۔
امریکانےبھارت پراضافی تجارتی پالیسیاں بھی لگادیں۔ امریکاکاروسی مصنوعات پرپابندی کادائرہ مزیدوسیع۔ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق امریکاکابھارتی مصنوعات پراضافی ٹیرف21دن بعدلاگوہوگا۔ وائٹ ہاؤس نے بتا یا کہ
بھارت براہ راست یابالواسطہ طورپرروس کاتیل درآمدکرتاہے۔ بھارت سےدرآمداشیاپراضافی ڈیوٹی عائدکرناضروری اورمناسب ہے۔ بھارت دنیامیں سب سےزیادہ ٹیرف وصول کرتاہے۔
بھارت یاکوئی اورملک ردعمل دےتوٹرمپ مزیداقدامات کرسکتےہیں۔
دیگرممالک کی روسی تیل کی د رآمدپربھی نظررکھی جائےگی۔ بھارتی میڈیا نے تصدیق کی کہ امریکی صدرٹرمپ نےبھارت پرمزید25فیصدٹیرف لگادیا۔ بھارت پرمجموعی امریکی ٹیرف 50فیصدہوگیا۔
مزید پڑھیں :وفاقی کابینہ نے شعیب جاوید حسین کو اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کا چیف ایگزیکٹیوآفیسر مقرر کر دیا
