پشاور (اے بی این نیوز ) گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دوبارہ ابھرتی بدامنی کے خلاف سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
خیبر پختونخوا ترقی یافتہ ہو سکتا ہے، بس امن کی ضروری ہے۔
ہم ٹورزم، معدنیات اور ہر میدان میں کسی سے پیچھے نہیں۔
صوبہ ہر چیز سے مالا مال ہے، صرف امن کی کمی ہے۔
ملک و صوبے میں انتشار پھیلانے والوں کو خود سے دور کرنا ہوگا۔
دوسرے صوبوں میں موٹرویز، ہسپتال، روڈز بن رہے ہیں، ہم پیچھے کیوں؟
ہماری سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہو، نہ ان کی ہمارے خلاف۔
مسائل کا حل مذاکرات سے نکالنا چاہتے ہیں،فیصل کریم کنڈی
کوئی مسیحا باہر سے نہیں آئے گا، ہمیں اپنے معاملات خود سنوارنے ہیں ۔
تاریخ ہمیں دیکھے گی کہ ہم اپنے بچوں کو کیسا صوبہ دے کر گئے۔
