ایری زونا(اے بی این نیوز) امریکی ریاست ایری زونا میں ایک ایئر ایمبولینس طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کرتباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرایمبولینس طیارہ ایک مریض کو لے جا رہا تھا کہ لینڈنگ کے دوران نامعلوم وجوہات کی بنا پرگرکرتباہ ہو گیا۔حادثہ ایری زونا کے ایک ریموٹ علاقے میں پیش آیا، جہاں فوری طور پرریسکیو اورامدادی ٹیمیں روانہ کی گئیں۔
طیارے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا،حکام نے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اورنیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ کی ٹیمیں جائے حادثہ پرروانہ ہو گئی ہیں جو تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں منعقد کرانیکا اعلان