نئی دہلی (اے بی این نیوز) بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں منگل کو بادل پھٹنے کے دو الگ الگ واقعات میں جان و مال کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔ سکھ ٹاپ اور دھرالی کے علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے شدید سیلاب کی وجہ سے اب تک کم از کم چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔دی ہندو کے مطابق دھرالی قصبے میں سطح سمندر سے 8600 فٹ کی بلندی پر واقع ہوٹل اور رہائشی عمارتیں خیر گنگا ندی کے سیلابی پانی کی لپیٹ میں آگئیں، جس نے متعدد افراد کو بہا لیا۔دوسری جانب سیاحتی علاقے سکھ ٹاپ میں بھی بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 40 سے 50 کے قریب مکانات بہہ گئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل محسن شاہدی کے مطابق، علاقے میں بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں اور انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) نے اب تک 37 افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے۔ہرسال کے نچلے حصے میں ایک فوجی کیمپ سے کم از کم آٹھ فوجی اہلکار بھی لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ حکام نے بتایا کہ ملبے تلے مزید لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔امدادی کارکنوں کو خراب موسم، لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے عوام سے متاثرہ علاقوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں :میں تھا، میں ہوں، اور میں ہمیشہ وزیراعظم عمران خان کیساتھ رہوں گا، عمر ایوب
