اہم خبریں

ایف آئی اے کا بحریہ ٹاؤن کے فنانشل ریکارڈ اور ادائیگیوں کی فائلز کی ریکوری کے لیے چھاپہ

کراچی (اے بی این نیوز) ایف آئی اے کا بحریہ ٹاؤن کے فنانشل ریکارڈ اور ادائیگیوں کی فائلز کی ریکوری کے لیے چھاپہ۔

بحریہ ٹاؤن کے خلاف بے ضابطگیوں کی تحقیقات سے منسلک چھپائی گئی دستاویزات نجی فلاحی ہسپتال کی عمارت سے برآمد۔

چھاپے کے دوران نیب ٹیم نے چھپائے گئے کمپیوٹرز سرورز ، ڈیجیٹل شواہد اور ڈیٹا بھی برآمد کر لیا۔

تمام ریکارڈ ایک گیسٹ روم میں چھپایا گیا تھا اور ہسپتال کی نجی ایمبولینس کو ٹرانسپورٹیشن کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے اپنی کرپشن کے لیے نجی ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس اور اہم ریکارڈ کو نظروں سے چھپانے کے لیے استعمال کیا۔

ایف آئی اے ٹیم نے بحریہ ٹاؤن کے دفتر سے اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا جس میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مختلف منصوبوں کی فائلیں اور دیگر ریکارڈ بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں :سابق وزیراعظم کو رہا کر دیا گیا

متعلقہ خبریں