اہم خبریں

اڈیالہ جیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظراضافی نفری طلب

راولپنڈی(اے بی این نیوز)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے متوقع احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ عبدالغفورانجم نے سی پی او راولپنڈی کو خط لکھ کراضافی سیکیورٹی اہلکارتعینات کرنے کی درخواست کی ہے، پی ٹی آئی نے 5 اگست کو جیل کے باہرمظاہرے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

خط کے مطابق جیل انتظامیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے داہگل چیک پوسٹ تک اضافی پولیس نفری تعینات کی جائے، بیریئرزلگائے جائیں اورغیرقانونی اجتماعات کوروکا جائے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں 7700 قیدی موجود ہیں جبکہ اس کی اصل گنجائش صرف 2174 ہے، جیل میں سیاسی اوردہشت گرد مقدمات کے قیدیوں کی موجودگی کے باعث حالات انتہائی حساس ہیں۔

کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے بچنے کیلئے فول پروف سیکیورٹی اقدامات ناگزیرہیں، سیکیورٹی کے حوالے سے ہوم ڈپارٹمنٹ، آئی جی جیل خانہ جات اورآر پی او سے بھی مدد کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں۔عام تعطیل کا اعلان، اہم ادارے بند ہونگے

متعلقہ خبریں