اہم خبریں

5سے 10 اگست تک بارشوں سے ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

لاہور(اے بی این نیوز)بالائی ووسطی علاقوں میں 5سے 10 اگست تک بارشوں سے ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری ۔
دریائے چناب میں مرالہ خانکی ، قادر آبادکے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ۔ ترجمان کے مطابق
دریائے جہلم میں منگلا کے بالائی علاقوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ۔
دریائے کابل نوشہرہ کے مقام پر بہاؤ تیز ہونے کا امکان ،سوات کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ۔
تربیلا ، کالا باغ ، چشمہ ، تونسہ ، گروبیراج میں نچلے درجے کا بہاؤ ، آئندہ دنوں میں درمیانے درجے تک پہنچنے کا امکان ۔
گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور شگر کا بہاؤ بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

مزید پڑھیں :راولپنڈی جرگے کے حکم پر لڑکی کا قتل، تین ملزمان کی نشاندہی ہوگئی

متعلقہ خبریں