اہم خبریں

5 اگست ،پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

راولپنڈی (اے بی این نیوز)راولپنڈی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پانچ اگست کو احتجاج کی کال کا معاملہ ضلعی انتظامیہ نے سات روز کے لیے راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاجس کے مطابق راولپنڈی میں مختلف گروہوں کی جانب سے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کا خدشہ ہے، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ شہر میں اجتماعات، ریلیاں، دھرنوں، جلسے اور جلوسوں پر مکمل طور پر پابندی عائد رہے گی لاؤڈ سپیکر کے استعمال اور نفرت انگیز تقریر پر بھی پابندی عائد رہے گی، دفعہ 144 کا نفاذ 10 اگست تک نافذ العمل رہے گا

مزید پڑھیں :اے بی این نیوز فیملی میں خوش آمدید،سمیع ابرا ہیم آج 8 بجے اپنے پروگرام ’’ تجزیہ‘‘ میں جلوہ گر ہو نگے

متعلقہ خبریں