اہم خبریں

اے بی این نیوز فیملی میں خوش آمدید،سمیع ابرا ہیم آج 8 بجے اپنے پروگرام ’’ تجزیہ‘‘ میں جلوہ گر ہو نگے

اسلام آباد (اے بی این نیوز)ملک اور بین الاقوامی سطح پر اپنی بے باک صحافت اور تحقیقاتی رپورٹنگ کے لیے پہچانے جانے والے سینئر صحافی سمیع ابراہیم نے اے بی این نیوز فیملی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس اہم پیش رفت کا باقاعدہ اعلان آج کیا گیا، جس پر صحافتی حلقوں اور ناظرین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سمیع ابراہیم کا شمار ان چند صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے قومی معاملات پر جرات مندانہ مؤقف اپناتے ہوئے عوامی رائے کی ترجمانی کی ہے۔ وہ نہ صرف ملک کے اندر بلکہ عالمی فورمز پر بھی پاکستان کا بیانیہ مضبوط انداز میں پیش کرتے رہے ہیں۔ ان کی تحقیقاتی رپورٹنگ، سیاسی تجزیے اور حق گوئی پر مبنی اندازِ صحافت نے انہیں لاکھوں ناظرین اور قارئین میں مقبول بنا دیا ہے۔

اے بی این نیوز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سمیع ابراہیم کی شمولیت ادارے کے وژن کو مزید تقویت دے گی اور ناظرین کو مصدقہ، بروقت اور غیر جانب دار خبریں فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ صارفین انہیں “قوم کی آواز” قرار دے رہے ہیں۔

یہ شمولیت نہ صرف صحافتی دنیا میں ایک نئی فکری جہت کا آغاز ہے بلکہ اے بی این نیوز کے ناظرین کے لیے بھی باخبر اور باوقار صحافت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

مزید پڑھیں :سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ کو میوزیم میں تبدیل کر نے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں