اسلام آباد (اے بی این نیوز ) وفاقی حکومت اور ملت جعفریہ میں زائرین کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ۔
شیعہ تنظیموں نے زائرین کے زمینی راستے کے حصول کیلئے احتجاج کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق
شیعہ علماء کونسل پاکستان کا دو روزہ طویل مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ختم ۔
ملک گیر احتجاج سمیت دیگر فیصلوں کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔
شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما آج شام پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ۔
مجلس وحدت المسلمین نے کراچی تا رمدان احتجاجی مارچ کا اعلان کردیا ۔
مجلس وحدت 6 اگست سے اپنے احتجاج کا آغاز کرے گی۔
مزید پڑھیں :ٹک ٹاک پر ایک ارب سے زائد صارفین،اسے ہم نے لرننگ پلیٹ فارم بنانا ہے، شزا فاطمہ