اہم خبریں

ملک بھر میں میں جشن آ زادی کی تیاریاں عروج پر، سٹال سجنا شروع ہوگئے

راولپنڈی  (  اے بی این نیوز    ) راولپنڈی سمیت ملک بھر میں جشنِ آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور شہریوں کا جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ شاہراہ مری روڈ پر رنگ برنگے اسٹال سجنا شروع ہو گئے ہیں جہاں قومی پرچم، بیجز، جھنڈیاں اور سبز و سفید ملبوسات کی خریداری کے لیے عوام کا رش لگ گیا ہے۔

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے میٹرو ٹریک کے پلرز پر خوبصورت قومی پرچم آویزاں کر دیے گئے ہیں، جس سے شہر کا ماحول مزید دلکش ہو گیا ہے۔ اس بار قوم 78واں یومِ آزادی منانے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ پرجوش نظر آ رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ یہ ملک مشکلات کے باوجود ایک مضبوط ریاست ہے، اسی لیے اس سال جشنِ آزادی پہلے سے زیادہ ولولے اور جوش کے ساتھ منایا جائے گا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں، پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے اور ہم ہمیشہ اس کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا گو رہیں گے۔

مزید پڑھیں :سابق وزیر اعظم گرفتار،جلسہ میں جا تے ہو ئے حراست میں لے لیا گیا

متعلقہ خبریں