اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری، مزید 5 نوجوان شہید

سری نگر (اے بی این نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے نوجوانوں کو کولگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ رواں ہفتے بھارتی فوج کی کارروائیوں میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔

حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو 5 اگست کو مکمل ہڑتال کر کے دنیا کو واضح پیغام دینا چاہیے کہ وہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کو قبول نہیں کرتے۔ 5 اگست کشمیریوں کے لیے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے جب بھارت نے ان کی منفرد حیثیت اور شناخت چھین لی۔

حریت کانفرنس اور آزادی کی حامی مختلف تنظیموں نے سری نگر اور مقبوضہ وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹرز بھی چسپاں کیے ہیں جن میں تحریروں میں اگست 2019 کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کی واپسی، سیاسی نظربندوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
5 اگست سے متعلق تیاریاں شروع، ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی ، اسد قیصرمزید پڑھیں:

متعلقہ خبریں