اہم خبریں

حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی کال دیدی

سری نگر (اے بی این نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی کال دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو 5 اگست کو مکمل ہڑتال کر کے دنیا کو واضح پیغام دینا چاہیے کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو قبول نہیں کرتے۔

حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ 5 اگست کشمیریوں کے لیے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے جب بھارت نے ان کی منفرد حیثیت اور شناخت چھین لی۔ حریت کانفرنس اور مختلف آزادی پسند تنظیموں نے سری نگر اور مقبوضہ وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹرز بھی چسپاں کیے ہیں جن میں تحریری متن اگست 2019 کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کی واپسی، سیاسی نظربندوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
5 اگست کو پرامن احتجاج ہوگا، ہم کوئی انتشار نہیں چاہتے، سلمان اکرم راجہمزید پڑھیں:

متعلقہ خبریں