اہم خبریں

5 اگست کو پرامن احتجاج ہوگا، ہم کوئی انتشار نہیں چاہتے، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی (اے بی این نیوز)پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ 5اگست کو پرامن احتجاج ہوگا، ہم کوئی انتشار نہیں چاہتے۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 5اگست کو اسلام آباد میں کسی کو دعوت نہیں دی گئی، ہمارا احتجاج سڑکوں تک محدود رہے گا اور صوبائی قیادت اپنے اپنے صوبوں میں اپنے طریقے سے احتجاج کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر ارکان کی سزاؤں اور نااہلی کے خلاف اپوزیشن رہنما اپیل دائر کریں گے اور ایسا فیصلہ ایپل کے سامنے نہیں آئے گا۔
مزید پڑھیں‌:گمشدہ یا چوری شدہ موبائلز کے لیے PTA کا فوری بلاک سسٹم فعال

متعلقہ خبریں