اہم خبریں

عمران خان نے علی امین گنڈا پور سے استعفیٰ مانگ لیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز    )راولپنڈی سے موصول اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے واضح کیا کہ گورننس کے مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں بہتر ہوگا کہ

یہ ذمہ داری کسی اور کو سونپی جائے تاکہ صوبے میں امن اور ترقی کے اقدامات مؤثر طریقے سے کیے جا سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے قریبی رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ ان کے بچوں کی پاکستان آمد کا مقصد احتجاجی تحریک میں شامل ہونا نہیں ہے، بلکہ اگر وہ والد سے ملاقات کرنا چاہیں تو ضرور آ سکتے ہیں۔
عمران خان نے اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے کبھی اپنے بیٹوں کو احتجاج میں شرکت کے لیے بلانے کی بات کی ہو۔

اس موقع پر عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کے حالیہ بیان پر بھی ردعمل دیا، جس میں انہوں نے مشال یوسفزئی کے سینیٹر بننے کے حوالے سے بات کی تھی۔ عمران خان کے مطابق یہ بیان غیر ضروری تھا اور سیاست کے حساس معاملات پر احتیاط سے گفتگو کی جانی چاہیے۔

مزید پڑھیں :عمران خان نے 5 اگست کے بعد اگلی تحریک کے لئے تاریخ دیدی ،جانئے کو ن سی

متعلقہ خبریں