اہم خبریں

بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑی ایشیا کپ سے باہر ہونے کا امکان

نئی دہلی (اے بی این نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی ایشیا کپ 2025 میں شرکت مشکوک ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کے ایشیا کپ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔

امکان ہے کہ جسپریت بمراہ ورک لوڈ مینجمنٹ کے باعث ایشیا کپ میں شرکت نہیں کریں گے۔ جسپریت بمراہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز پر توجہ مرکوز کریں گے۔جسپریت بمراہ نے انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں میں بھی حصہ نہیں لیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 9 ستمبر سے یو اے ای میں کھیلا جائے گا جس کی میزبانی بھارت کرے گا۔ پاکستان اور بھارت کم از کم دو بار سےتین بار آمنے سامنے ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :عمران خان نے 5 اگست کے بعد اگلی تحریک کے لئے تاریخ دیدی ،جانئے کو ن سی

متعلقہ خبریں