اسلام آباد(اے بی این نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے مسلسل غیرحاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کا عمل شروع کر دیا، غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26 نومبراحتجاج کے مقدمات کی سماعت کی، تھانہ شہزاد ٹاؤن کے مقدمے میں کوئی ملزم عدالت میں حاضر نہیں ہوا، عدالت نے سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔
اے ٹی سی میں تھانہ کھنہ کے مقدمے میں 22 ملزمان پیش ہوئے، ان کی حاضری لگانے کے بعد کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی گئی، تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں پیش ہونیوالے 21 ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئیں، عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ کھنہ، آبپارہ اور شہزاد ٹاؤن میں مقدمات درج ہیں۔
مزید پڑھیں: لکی مروت میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق،13 افراد زخمی