اسلام آباد(اے بی این نیوز)پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی ڈھائی روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی، ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی 20 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی ڈھائی روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر تقریبا 100 روپے لیٹر ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور فریٹ مارجن میں اضافہ کردیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی ڈھائی روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر فریٹ مارجن 20 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی ڈھائی روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل پرلیوی 74.51 سے بڑھا کر 77.01 روپے فی لیٹر کردی گئی جبکہ ڈیزل فریٹ مارجن 6 روپے 24 پیسے فی لیٹر کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 78 روپے 2 پیسے فی لیٹرکردیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل پر کلائیمیٹ سپورٹ لیوی 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہے جو برقرار رکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے، پیٹرول اور ڈیزل پر ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہے، پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر برقرار رکھی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر تقریبا 100 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: قومی شناختی کارڈ کی تجدید کا آسان طریقہ کارجانئے