اہم خبریں

بغیر ویزا مال بردار گاڑیوں کا داخلہ بند،افغان ڈرائیوروں کیلئے ویزہ لازم قرار

پشاور(اے بی این نیوز)بغیر ویزا مال بردار گاڑیوں کا داخلہ بند،افغان ڈرائیوروں کیلئے ویزہ لازم قرار ۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے تمام سرحدی تجارتی پوائنٹس پر ان افغان مال بردار گاڑیوں کا داخلہ بھی بند کر دیا ہے جن کے ڈرائیوروں کے پاس درست ویزے موجود نہیں۔

وزارتِ تجارت کے مطابق، افغان ڈرائیوروں کو ویزا حاصل کرنے کیلئے ایک سال کی مہلت دی گئی تھی جو اب مکمل ہو چکی ہے۔حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب ویزے کی شرط پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ سرحدی نقل و حرکت کو بہتر بنایا جا سکے اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

تاہم، وہ افغان ٹرک جو اس وقت عارضی اجازت ناموں کے تحت کام کر رہے ہیں، انہیں 31 اگست تک عبوری طور پر نقل و حمل کی اجازت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر یو اے ای سے سفارتکاروں کو واپس بلالیا

متعلقہ خبریں