اسلام آباد(اے بی این نیوز)ہفتہ کے روز مشرقی /شمال مشرقی پنجاب،خطہ پو ٹھو ہار، خیبر پختونخواہ ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔ ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم گرم اور حبس برقرار رہنے کا امکان۔
ہفتہ کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبر پختو نخوا، پنجاب ، کشمیر اورشمال مشرقی بلو چستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: دیر 32، پنجاب: بہاولنگر 28، نارووال 06، اٹک ، ساہیوال 01، کشمیر: مظفرآباد( ایئرپورٹ ،سٹی 02)، بلوچستان: بار کھان میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دالبندین44 ،نوکنڈی 43، چلاس ،دادو اور سبی میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر مو سلادھار بارش کا امکان ۔
ہفتہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مو سم گرم اور مر طوب رہے گا۔تا ہم صبح کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
مزید پڑھیں: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو نقصان، بیٹر صدف شمس آئرلینڈ جانے والی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گی،وجہ جا نئے