اہم خبریں

افغان عبوری وزیرخارجہ امیرمتقی پیرکوپاکستان پہنچیں گے

کابل ( اے بی این نیوز       )کابل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق افغان عبوری وزیر خارجہ امیر متقی پیر کے روز پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے۔ افغان میڈیا کے مطابق امیر متقی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے، جہاں وہ اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون، تجارت، سرحدی امور اور خطے میں امن و استحکام جیسے اہم موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق افغان وفد کی پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں حالیہ علاقائی صورتحال، سرحدی تنازعات اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع پر بھی تبادلۂ خیال ہوگا۔

یہ پیش رفت سفارتی حلقوں میں خاصی اہمیت اختیار کر گئی ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات نہ صرف خطے کے امن کے لیے ضروری ہیں بلکہ وسطی اور جنوبی ایشیا میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :ایرانی صدر کل2روزہ دورےپرپاکستان پہنچیں گے

متعلقہ خبریں