اہم خبریں

ٹرمپ نے روس کے قر یب جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم دیدیا

واشنگٹن (اے بی این نیوز)واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے روس کے قریب دو جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین اور سابق صدر دمتری میدویدیف کے اشتعال انگیز بیانات کے ردعمل میں کیا گیا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “سچ سوشل” پر جاری بیان میں کہا کہ میدویدیف کے حالیہ بیانات نہ صرف غیر ذمہ دارانہ ہیں بلکہ ان سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات صرف الفاظ تک محدود رہیں تو بہتر ہے، کیونکہ غیر ذمہ دارانہ گفتگو کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کو بین الاقوامی سطح پر ایک بڑا سفارتی پیغام سمجھا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق جوہری آبدوزوں کی تعیناتی سے امریکہ نے واضح اشارہ دیا ہے کہ وہ روس کی کسی بھی ممکنہ جارحانہ حکمت عملی کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب روس اور مغربی ممالک کے درمیان تعلقات پہلے ہی شدید تناؤ کا شکار ہیں۔ عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے نہ صرف خطے میں عسکری خطرات بڑھ سکتے ہیں بلکہ یوکرین جنگ کے پس منظر میں طاقت کا توازن مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں :پارٹی کو ختم سمجھنے والے آج ہماری مقبولیت سے خائف ہیں، نیازاللہ نیازی

متعلقہ خبریں