اسلام آباد ( اے بی این نیوز )کالا شاہ کاکو کے قریب اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع شام 7 بج کر 32 منٹ پر موصول ہوئی۔
6 ایمرجنسی وہیکل اور 25 ریسکیورز نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ زیادہ تر مسافروں کو معمولی خراشیں اور جلد زخمی ہونے کی اطلاعات۔ ابتدائی طور پر 25 مسافروں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
تمام بوگیوں میں مکمل سرچ آپریشن جاری ہے، کسی بھی ممکنہ پھنسے مسافر کی تلاش جاری۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کا اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کا نوٹس لے لیا۔
وزیر ریلوے کی سی ای او ریلوے اور ڈی ایس ریلوے کو جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت ۔
وفاقی وزیر حنیف عباسی کی ریلوے عملے کو امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت۔ حنیف عباسی نے کہا کہ سی ای او اور ڈی سی ریلوے لاہور کو موقع پر روانہ کر دیا ۔
حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ پنجاب حکومت بھی اقدامات کر رہی ہے۔ حادثے کی انکوائری کر کے 7 روز میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔ حادثے میں ایک زخمی بزرگ پھنس گئے تھے انہیں بھی نکال لیا گیا ہے۔
حادثے کی انکوائری سینئر افسران کریں گے۔ حادثہ افسوسناک ہے ، ریسکیو اور ریلوے ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ ابھی کوشش یہ ہے زخمیوں کو فوری طبی امدادد ی جائے۔
زخمیوں کی اچھی دیکھ بھال کی جائے گی ،یہ ہماری ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں :پارٹی کو ختم سمجھنے والے آج ہماری مقبولیت سے خائف ہیں، نیازاللہ نیازی
