اسلام آباد (اے بی این نیوز) فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قوم کو وقت سے پہلے بتادیا تھا امریکہ سے مثبت خبر آنیوالی ہے وہ آچکی ہے۔ پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ بانی اور پارٹی کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔
کیسے کیسے خنجر مارا گیا یہ سب قوم کو ملک میں واپسی پر بتائوں گا۔ کیا وجہ ہے کہ نظریات کے نام پر خنجر گھونپ رہے ہیں یہ خود کو سیاسی شہید بنانا چاہتے ہیں۔ ملک کو نقصان پہنچانے والے سب لوگ زد میں آئیں گے ۔
سینیٹ میں پی ٹی آئی کی 8سیٹوں کی بجائے 5سیٹیں کیسے اور کیوں ملیں؟ علی امین گنڈاپور اپنے اقتدار کے آخری مراحل میں ہے۔ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کی مزید نااہلیاں ہوں گی۔
یہ دیکھنا ہوگا کہ گنڈاپور، پارٹی کا اداروں کو بدنام کرنے کا سلسلہ آخر کیوں شروع ہوا؟
آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کا ایک خطرناک منصوبہ منظر عام پر لائوں گا۔ مراد سعید کو سینیٹر بنانے کے پیچھے کی کہانی کیا ہے یہ بھی واپس آکر بتائوں گا۔ پی ٹی آئی پاکستان بننے کی منصوبہ بندی ان کی پارٹی کے اندر ہی ہورہی ہے۔
اگر عدالتیں ٹھیک کام نہ کررہی ہوتیں تو بریت کیسے ہوتی۔ جو جو باتیں کہی تھیں وہ آج سب کے سامنے سچ ثابت ہورہی ہیں۔ وزیراعلیٰ کےپی نے اداروں کےخلاف مہم کی جو سازش کی وہ سب کے سامنے ہے۔
جو ٹائم لائن دی تھی تمام چیزیں اس کے مطابق ہی ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں :صبا قمر کی طبیعت خراب،آئی سی یو منتقل،جا نئے کیا ہوا