اسلام آباد(اے بی این نیوز)گرمیوں کی تعطیلات کے بعد لاہور میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 18 اگست سےہوگا۔15اگست کولاہور بھر میں چہلم اور داتا دربار کے عرس کے باعث چھٹی ہوگی جبکہ16 اور 17 اگست کو سکولوں میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوگی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے14 اگست سےتعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کررکھاہے،تاہم14 اگست کواسکول صرف جشن آزادی کی تقریبات کےسلسلےمیں کھلیں گے۔14اگست سےقبل تعلیمی ادارےکسی صورت کھولنےکی اجازت نہیں ہوگی،چھٹیوں کے بعد سکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے 7بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہونگے۔
مزید پڑھیں: یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملنے کا امکان