اہم خبریں

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

سندھ میں شام یا رات میں سکھر، گھوٹکی، خیرپور، تھر پارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص اور سانگھڑ میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے اسکردو میں گلیشئیرز پھٹنے سے متعلق بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

پنجاب میں بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہورمیں شدید بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔قصور، شیخوپورہ، جہلم، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، لیہ میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے درجنوں دیہات زیر آب آگئے ہیں، فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کیساتھ تاریخی تجارتی ڈیل،وزیراعظم کا مرکزی کردار ادا کرنے پر امریکی صدر کیلئے خصوصی پیغام

متعلقہ خبریں