اہم خبریں

بلوچستان ،اسکولوں کی چھٹیوں میں 20 روز تک اضافہ کیا جائے،ڈائریکٹر سکولز کو درخواست

کوئٹہ (اے بی این نیوز)ڈائریکٹر زسکولز نے وزیراعلیٰ بلوچستان کوسکولوں کی تعطیلات بڑھانے کی درخواست کردی،گرمیوں کی چھٹیوں میں 15سے 20روز اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گہا ہے کہ اگست میں شدید گرمی کی پیش گوئی ہے،درجہ حرارت 40سے 48 سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے،بچے و بزرگ شدید گرمی سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بیشتر سکولوں میں پنکھے، بجلی اور صاف پانی دستیاب نہیں،شدید گرمی میں طلبا کا سکول آنا خطرناک ہو سکتا ہے،سکول تعطیلات کو 31جولائی سے بڑھا کر 12اگست تک کیا جائے۔ یادرہے کہ کوئٹہ میں سکولوں کی موجودہ تعطیلات 31جولائی کو ختم ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارت کے پریلے میزائل تجربات سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا امکان

متعلقہ خبریں