اہم خبریں

بھٹو جونیئر سیاست میں سرگرم،نئی سیاسی جماعت کا اعلان تیار،سندھ حکومت پریشان

کراچی (اے بی این نیوز)ذوالفقار بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ لیاری کے عوام مشکلات کا شکار، 150 عمارتیں سیل کر دی گئیں۔

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے اور میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ لیاری کے عوام اور عوام پریشانی کا شکار ہیں، لیاری میں ڈیڑھ سو کے قریب عمارتیں سیل کردی گئی ہیں۔

کراچی کے 70 کلفٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ آج میں بغدادی واقعے کے متاثرین کے لیے حاضر ہوں، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت متاثرین کو گھر فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نام پر غور کررہے ہیں، موقع ملا تو لیاری سے الیکشن لڑوں گا۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ لیاری کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا، لیکن آج لیاری کے حالات دیکھیں۔

مزید پڑھیں :مودی کا لوک سبھا سے خطاب،اپوزیشن نے روکدیا، ہنگامہ ،ایوان مچھلی منڈی بن گیا،مودی جھوٹا،جھوٹا کے نعرے

متعلقہ خبریں