نئی دہلی (اے بی این نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو لوک سبھا میں اپنے خطاب کے دوران سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، جب اپوزیشن اراکین نے مسلسل ’’جھوٹ، جھوٹ‘‘ کے نعرے لگائے اور ان کی تقریر میں رکاوٹ ڈالی۔ مودی جیسے ہی اپنی تقریر کا آغاز کرتے، اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ بڑھتا گیا جس سے ایوان کا ماحول کشیدہ ہوگیا۔
مودی نے کہا کہ امریکی صدرنےبتایا پاکستان بہت بڑاحملہ کرنےوالاہے۔ نریندرمودی سےدہشت گردی کےثبوتوں سےمتعلق لوک سبھامیں سوال۔
نریندرمودی دہشت گردی کےثبوت بارےجواب گول کرگئے۔
پاکستان بھی کہہ رہاہے،دہشت گردی کےثبوت دے۔ جوبات پاکستان کہہ رہاہےوہ کانگریس پارٹی کررہی ہے۔ نئی دہلی:مودی نے دہشت گردوں کےثبوتوں کےسوال کاکوئی جواب نہ دیا ۔
اس سے قبل پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ناکامی پر نریندر مودی کو پارلیمنٹ میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر مودی میں واقعی ہمت ہے تو وہ امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا کہہ کر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک پاکستان کی مذمت کرنے کے لیے سامنے نہیں آیا، بلکہ ٹرمپ نے مودی کو سرنڈر کرنے کا مشورہ دیا اور اس نے آدھے گھنٹے کے اندر ہتھیار ڈال دیے۔
راہول گاندھی نے اپنے خطاب میں بھارتی طیارے گرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی پوری ذمہ داری مودی سرکار پر عائد ہوتی ہے۔ ان کے مطابق بھارتی پائلٹس کے ہاتھ باندھ کر انہیں پاکستان پر حملے کے لیے بھیجا گیا تھا، جس کے نتیجے میں یہ ناکامی ہوئی۔
راہول گاندھی نے الزام لگایا کہ بھارتی وزیرِ دفاع نے بھی اعتراف کیا تھا کہ پاکستان کی فوجی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا، جو مودی حکومت کی کمزوری اور ناکام پالیسیوں کو ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان سے شکست،راہول گاندھی بھڑک اٹھے، لوک سبھا میں مودی کے لتے پتے لے لئے،الزامات کی بوچھاڑ،مودی چپ