اہم خبریں

عمران خان کا 5 اگست کی تحریک کے حوالے سے بہت بڑا فیصلہ،کایا ہی پلٹ دی

راولپنڈی (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیرِاعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ ان کے بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے اور نہ ہی کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہوں گے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کے بچے کسی قسم کی تحریک کی قیادت یا اس میں شرکت نہیں کریں گے، لہٰذا اس حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔

گزشتہ چند دنوں سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آ کر اپنے والد کی رہائی کے لیے چلائی جانے والی تحریک کی قیادت کریں گے،

تاہم عمران خان نے خود ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے بچے کسی سیاسی تنازع یا احتجاجی سرگرمیوں کا حصہ بنیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق عمران خان کا یہ فیصلہ ان کی فیملی کو متنازع سیاست سے دور رکھنے کی کوشش ہے۔

مزید پڑھیں :سائبر حملہ آوروں نے کرپٹو صارفین کو نشانہ بنانے کے لیے گوگل فارم کا سہارا لیا

متعلقہ خبریں