اسلام آباد (اے بی این نیوز)دو چینی کمپنیوں نے پاکستان سے گدھے کا گوشت برآمد کرنے کی درخواست کر دی۔ذرائع کے مطابق دونوں چینی کمپنیوں نے سلاٹر ہاؤس اور ایکسپورٹ لائسنس کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔
وزارت فوڈ سیکیورٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی کی لائسنس کی درخواست پر مکمل تحقیقات جاری ہیں، ضابطے مکمل ہونے کے بعد گدھے کا گوشت اور ہڈیاں چین برآمد کی جا سکیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے گوادر کے راستے چین کو گدھے کا گوشت اور ہڈیاں برآمد کی جائیں گی، پاکستان گدھے کے گوشت اور ہڈیوں سے بہت زیادہ زرمبادلہ کمائے گا۔
وزارت فوڈ سیکیورٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی پر واضح کر دیا گیا ہے کہ گوشت گوادر کے علاوہ کسی اور جگہ تیار نہیں کیا جائے گا، خدشہ ہے کہ گدھے کا گوشت مقامی مارکیٹ میں سپلائی نہیں کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر گدھے کا گوشت بھی تیار کیا جا رہا تھا، اسلام آباد میں ایک غیر ملکی بغیر لائسنس کے غیر قانونی طور پر کام کر رہا تھا۔
مزید پڑھیں :نادرا کی جانب سے شہریوں کیلئے ایک اور زبردست سہولت کا اعلان،جا نئے کیا