اہم خبریں

میں نے 6جنگیں رکوائیں،ٹرمپ

واشنگٹن (اے بی این نیوز        ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےن کہ ہم نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ رکوائی۔ غزہ میں جنگ بندی مذاکرات میں مشکلات درپیش ہیں۔
غزہ میں لوگوں کو رکاوٹوں کی وجہ سے کھانا نہیں مل رہا ۔
غزہ میں لوگوں کو کھانا نہ ملنا حیران کن ہے۔ ہمیں غزہ میں انسانی ضروریات کا خیال رکھنا پڑے گا۔ غزہ کے حالات کئی دہائیوں سے خراب ہیں۔ نیتن یاہو سے بات کررہا ہوں ہم مختلف منصوبے بنارہے ہیں۔
ہم نے کانگو اور روانڈا کی جنگ رکوائی۔ برطانوی وزیراعظم کے ساتھ غزہ کے مسئلے پر بات کی۔ ہم نے 60ملین ڈالر غزہ میں خوراک کیلئے فراہم کیے۔ حماس کے ساتھ مذاکرات میں کچھ مشکلات ہیں۔
اگر میں کوشش نہ کرتا تو دنیا میں 6جنگیں چھڑ چکی ہوتیں۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہم دونوں جانتے ہیں کہ غزہ جنگ بندی تک کیسے پہنچنا ہے۔ امید کرتے ہیں غزہ میں ضرورت مندوں تک کھانا پہنچایا جائے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے ابھی تک منفی اشارے آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں :ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

متعلقہ خبریں