گلگت بلتستان (اے بی این نیوز)سیلابی ریلے میں بہنے والی نجی ٹی وی چینل کی اینکر کا پرس مل گیا ، جس میں ان اور ایمل لیاقت کے شناختی کارڈز موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں آنے والے سیلاب میں ایک اور فیملی کے لاپتہ ہوگئی، ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے بیان میں کہا کہ نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن شبانہ لیاقت، ان کے شوہر اور تین بچے لاپتہ ہیں۔
ترجمان جی بی کا کہنا تھا کہ آبی ریلے میں بہنے والی نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن کا پرس مل گیا ہے جس میں ان اور ایمل لیاقت کے شناختی کارڈز موجود ہیں تاہم لاپتہ خاندان کی تلاش جاری ہے۔
فیض اللہ فراق نے کہا کہ شاہراہ بابوسر میں سیلابی ریلا سیاحوں کی 22 گاڑیاں بہاکرلےگیاتھا، عینی شاہدین کے مطابق 15 سیاح ریلے میں بہہ گئے تھے، گذشتہ روز چلاس میں دریائےسندھ سےایک خاتون کی لاش ملی تھی۔
ترجمان نے گلگت بلتستان میں سیلابی ریلوں کے نتیجے میں اب تک 10 افرادکےجاں بحق ہونےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ بابوسر پر ریلے میں بہہ جانے والے 7افرادکی لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور دیگرکی تلاش جاری ہے، جاں بحق افراد میں لودھراں کے تین ،تھور کے دو، تھک کا ایک مقامی اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان،شاہراہ بابوسرپرسرچ آپریشن میں تیزی لائی گئی ، شاہراہ بابوسر پر ملبے کی ڈھیر زیادہ ہونے پرسرچ آپریشن میں مشکلات کاسامناہے تاہم فیری میڈوز سے تمام سیاح ریسکیو کئے جا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: سدرہ قتل کیس،سنسنی خیز انکشافات ،جوڈیشنل مجسٹریٹ کی زیر نگرانی قبرکشائی