اہم خبریں

جرمنی جانے والوں کے لیےبڑی خوشخبری

جرمنی ( نیوز ڈیسک) جرمن حکومت نے عالمی سطح پر ورک ویزا کا آغاز کر دیا۔ اس کا مقصد غیر یورپی ممالک کے ماہرین کو جرمنی میں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمن حکومت نے 2025ء کے آغاز میں ورک ویزا کے نظام میں واضح اصطلاحات کرتے ہوئے دنیا بھر سے پیشہ ور افراد کے لیے ملازمت حاصل کرنے کا عمل نہایت آسان بنا دیا۔ ان اصلاحات کا وژن بین الاقوامی سطح پر ہنر مند افراد کو جرمنی کی لیبر پارٹی کا حصہ بنانا ہے تاکہ ملک کی معیشت میں نئی پروان حاصل کی جا سکے۔

نئے قانون کے تحت غیر یورپی شہری جو جرمنی میں 90 دن سے زائد قیام کرنا چاہتے ہوں اور جنہیں وہاں کے آجر سے ملازمت کی پیشکش موصول ہو اب آسان طریقے سے ورک ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ویزا رہائشی اجازت نامے کے طور پر جاری کیا جاتا ہے جو امیدوار کو ملازمت کے ساتھ ساتھ قیام کا قانونی حق دیتا ہے۔

جرمن وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق ویزا کے لیے امیدوار کا جرمن آجر سے مکمل وقتی ملازمت کا معاہدہ ہونا بہت ضروری ہے۔ مزید یہ کہ آفر سے قبل ملازمت کو یورپی ممالک میں کم از کم دس روز تک مشتہر کیا جانا لازم ہے تاکہ مقامی اور یورپی امیدواروں کو بھی برابر موقع مل سکے۔

درخواست دہندہ کو درخواست جمع کراتے وقت تعلیمی اسناد، تجربے کے ثبوت، صحت بیمہ کی تصدیق، ملازمت کا معاہدہ، حالیہ تصاویر اور رہائش کی معلومات جیسے مکمل کاغذات فراہم کرنا ہوں گی۔ آن لائن درخواست جمع کروانے کے بعد امیدوار کو ویزا فیس بہر حال ادا کرنا ہوگی جس کے بعد منظوری کا عمل شروع ہوتا ہے۔

ویزا کی منظوری عموماً ایک سے تین ماہ کے اندر مکمل ہو جاتی ہے۔ جرمنی میں چار سال مکمل ہونے کے بعد امیدوار مستقل رہائش کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ نیز بیوی اور بچوں کو بھی فیملی ری یونین اسکیم کے تحت جرمنی منتقل کیا جا سکتا ہے۔

جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اصطلاحات جرمنی کی لیبر مارکیٹ کو عالمی سطح پر ہنر مند افراد کے لیے ایک قابلِ بھروسہ اور خوش آئند ماحول بھی فراہم کریں گی۔
مزید پڑھیں‌:سعودی عرب خوفناک ٹریفک حادثہ ، 7پاکستانی جاں بحق، 6 شدید زخمی

متعلقہ خبریں