سرگودھا( نیوز ڈیسک) سرگودھا میں مہنگی چینی فروخت کرنے پر 10افراد گرفتار کر کے 18 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق گراں فروشی پر دکانداروں کو 2 لاکھ 2 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 4 ماہ کے لیے چینی کی ایکس مل اور پرچون کی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے۔
پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جولائی سے 14 اگست تک چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور پرچون قیمت 173 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔
15 اگست سے 14 ستمبر تک چینی کی ایکس مل قیمت 167 روپے اور پرچون 175 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔
سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ،ایک ہی خاندان کے 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق