پشاور(اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات میں منتخب ہونے والے 6 میں سے 5 آزاد سینیٹرز نے باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی، پانچوں سینیٹرز نے اپنے ڈیکلیریشن چیئرمین بیرسٹر گوہر کو جمع کرادیئے۔
تاحال چھٹے سینیٹر مراد سعید کا ڈیکلیریشن جمع نہیں کرایا گیا۔خیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز نے باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی، پانچوں سینیٹرز نے ڈیکلریشن پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو جمع کرادیئے۔خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہونیوالے مرزا آفریدی، اعظم سواتی، فیصل جاوید، نور الحق قادری اور روبینہ ناز نے ڈیکلریشن پی ٹی آئی چیئرمین کو جمع کرائے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پانچوں سینیٹرز کے ڈیکلریشن الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرادیئے۔پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹر مراد سعید نے فی الحال پارٹی ڈیکلیریشن جمع نہیں کرایا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہونیوالے سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے 6 جبکہ اپوزیشن جماعتوں پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے 2، 2 جبکہ مسلم لیگ ن نے ایک نشست حاصل کی تھی۔گزشتہ سال 8 فروری کے انتخابات کے 17 ماہ بعد بالآخر سینیٹ مکمل ہوگیا، چند روز قبل عدالتی فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستیں اپوزیشن جماعتوں کو دیدی گئی تھیں، جس کے بعد صوبائی اسمبلی میں سینیٹ کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔
مزیدپڑھیں: روسی راکٹ نے ایرانی انجینئرز کے تیار کردہ مواصلاتی سیٹلائٹ کو خلا میں بھیج دیا