اہم خبریں

پیر سے مزید بارش کی پیشگوئی ،پانچویں اسپیل کا انتباہ جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پنجاب میں پیر سے پھر بارش کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب نے پانچواں اسپیل الرٹ جاری کر دیا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق بیشتر اضلاع میں بارش 28 سے 31 جولائی کے درمیان جاری رہی سکتی ہے، مون سون ہواؤں کے باعث اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی ہے۔لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اور اوکاڑہ میں بارش ہوسکتی ہے۔29 جولائی سے ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور، خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفرگڑھ اور راجن پور میں بھی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

صوبہ بھر کے کمشنراور ڈپٹی کمشنروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہیں، لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور حبس برقرار رہنے کی توقع ہے۔

چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، پشاور سمیت بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور حبس برقرار رہے گا، چترال ،دیر، سوات،کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے۔
مزید پڑھیں: ایک اور ٹک ٹاکرکو مار دیاگیا،دو ا موات، کیا مماثلت نکلی؟َبیٹی کا اہم بیان

متعلقہ خبریں