لاہور (نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں آج برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت میں 49 سینٹ کمی آئی جس کے بعد فی بیرل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 68 ڈالر 72 سینٹ رہ گئی۔
اسی طرح عالمی بین الاقوامی منڈی میں امریکی خام تیل یعنی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 60 سینٹ فی بیرل سستا ہوا جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی فی بیرل قیمت 66 ڈالر 60 سینٹ پر آگئی۔
تیل کی قیمتو میں حالیہ کمی تیل کی عالمی سپلائی اور ڈیمانڈ کے توازن کے باعث ہوئی ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
عالمی اقتصادی بحران اور تیل پیدا کرنے والے ممالک کی پالیسیاں بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سبب بن رہی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں یہ کمی توانائی کے شعبے میں استحکام لانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے مگر اس کا اثر طویل مدت تک برقرار رہنا مشکل ہوگا کیونکہ عالمی معیشت کے حالات اور تیل پیدا کرنے والے ممالک کی پالیسیاں اس پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں۔
ادھر پاکستان کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر عوام تک پہنچنے میں حکومت کی پالیسیوں پر منحصر ہے، اگر حکومت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو داخلی سطح پر منتقل کرتی ہے تو اس سے عوام کو مہنگائی میں کمی کا فائدہ ہو گا۔
حمیرا اصغر کی پراسرار موت، ڈی آئی جی جنوبی نے اہم حقائق بتادیے