اہم خبریں

حماداظہرکووالدمرحوم میاں اظہرکےجنازےمیں آنےکی اجازت ہونی چاہیے،راناثنااللہ

لاہور (اے بی این نیوز) راناثنااللہ نے کہا ہے کہ حماداظہرکووالدمرحوم میاں اظہرکےجنازےمیں آنےکی اجازت ہونی چاہیے۔ مرحوم میاں اظہرہمارےساتھ مسلم لیگ(ن) کاحصہ رہےہیں۔
مرحوم میاں اظہرنوازشریف کےبھی قریبی رہےہیں۔ سیاست الگ چیزہے،اللہ مرحوم کےدرجات بلنداورلواحقین کوصبردے۔ آج جس طرح مضبوط ہیں ہماری جدوجہداپنی جگہ پی ٹی آئی کی بھی محنت ہے۔
اللہ تعالیٰ پی ٹی آئی کی موجودہ سیاست کواسی طرح ترقی دے۔ عرصےسےتحریک کی باتیں کی جارہی تھیں کہاگیا5اگست کوعروج ہوگا۔ ہم بھی حیران تھےکہ کیسی تحریک ہےجس کاعروج5اگست کوہوگا۔
اب پتہ چلاپی ٹی آئی نے5اگست کومینارپاکستان پرجلسےکی اجازت مانگی ہے۔ پی ٹی آئی کومعلوم ہے کہ5اگست کومینارپاکستان پرجلسےکی اجازت نہیں ملےگی۔ پی ٹی آئی کوجلسہ کرناہےتوجائےپشاورمیں جاکرکرلے۔
ہم تو پی ٹی آئی کوکہتےہیں آئیں بیٹھیں تمام مسائل پرگفتگوکرکےحل کریں۔ پی ٹی آئی کوتوہم کہتےہیں سیاست ڈائیلاگ سےچلتی ہےڈیڈلاک سےنہیں۔ پی ٹی آئی ا پوزیشن جماعتوں سےلڑرہی ہوتی ہےہم تودورکی بات ہیں۔
مزید پڑھیں :سیاسی ہلچل میں تیزی،رابطے تیز،غیر فعال ایم ایم اے کو متحرک کرنے کی کاوشیں،اہم ملاقاتیں

متعلقہ خبریں