اہم خبریں

دیرینہ مسائل پر اب مصلحت نہیں ، مریم نواز

لاہور (اے بی این نیوز     ) دیرینہ مسائل پر اب مصلحت نہیں ۔ حل کرنا ہونگے۔ جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ۔ انسداد تجاوزات فورس بھی جلد پنجاب میں اپنا کام شروع کردے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کائونٹر نارکوٹک فورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب ۔ کہا ہر مسئلے سے نمٹنے کیلئے ایک ادارے کی ضرورت ہوتی ہے۔ پولیس میں کرائمز کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا۔

منشیات فروشوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔ تمام ڈویژنز میں ا نسداد منشیات فورس پنجاب کو فعال کردیا۔ پنجاب سے منشیات کی لعنت کا جلد خاتمہ ہوگا۔

ہمیں نوجوانوں کی تعلیم اور صحت پر کام کرنا ہے۔ ہم نےایک صحت مند پاکستان بنانا ہے۔ تعلیمی اداروں سے منشیات کی لعنت کا خاتمہ ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں :سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ،تحریک انصاف کا 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ،اجازت مانگ لی

متعلقہ خبریں