اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارش کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ جس سے مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی
دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے راول ڈیم میں بارشوں کے باعث پانی کی سطح ایک بار پھر بڑھ گئی۔انتظامیہ نے را ول ڈیم کے اسپل ویز آج 11 بجے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا
، را ول ڈیم کے اطراف آبادی کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راو ل ڈیم میں پانی کی سطح 1750 فٹ سے زائد ہوگئی ہے۔