اہم خبریں

بارش میں شدت ،نالہ لئی بپھر گیا،پانی کا بہاؤ 14 فٹ ہو گیا، رین ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی (اے بی این نیوز)نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 14 فٹ ہو گیا، ایم ڈی واسا کے مطابق گوالمنڈی پل پر نالہ لئی پانی کے بہاو کی 5 فٹ ہے۔ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کیلئے تیار ہیں۔

وفاقی دارلحکومت میں تیز بارش کے بعد واسا راولپنڈی الرٹ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کی پشین گوئی پر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ، ہے رین ایمرجنسی نافذ ہے۔نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریا سیدپور میں موسلا دھار بارش جار ی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور کے مقام پر سب سے زیادہ 124 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ گولڑہ 46 ملی میٹر جبکہ پی ایم ڈی کے مقام پر 16 بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

نشیبی علاقوں میں عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ تعینات۔ نالہ لئی کی مسلسل نگرانی کی جار ہی ہے۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام 10 فٹ پر جبکہ گوالمنڈی پل پانی کا لیول 5 فٹ ہے۔

کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نپٹنے کیلئے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں :سیلابی صورتحال،، شاہراہِ قراقرم اور چلاس جھلکڈ روڈ بند،سیاح پھنس گئے

متعلقہ خبریں