گلگت (اے بی این نیوز)گلگت میں | سیلابی صورتحال ۔ فیض اللہ فراق نے بتایا کہ گلگت ، دیامر میں بارشوں کے باعث سیلابی ریلے ، شاہراہِ قراقرم اور چلاس جھلکڈ روڈ ٹریفک کے لئے بند ہے۔
چلاس گلگت سیکشن پر سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لال پڑی اور ڈونگ سمیت متعدد مقامات شاہراہِ قراقرم ٹریفک کے لئے بند ہے۔ ترجمان کے مطابق
چلاس جلکھڈ روڈ اور شاہراہِ قراقرم کی بندش سے مسافر اور سیاح پھنس گئے ہیں ۔
وزیر اعلی گلگت بلتستان کا نوٹس ، متعلقہ اداروں کو ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایت ۔
ضلعی انتظامیہ اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا عملے نے سڑک کی بحالی کا کام شروع کیا ہے ۔
مزید پڑھیں :بلوچستان ، خاتون اور مرد کے قتل کا معاملہ ، نیا موڑ سامنے آگیا،وزیر اعلیٰ کو اہم ہدایات جاری