اہم خبریں

علی امین گنڈ اپور کیلئے آخری موقع

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ، شراب و اسلحہ برآمدگی کیس ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا کے کیس میں اہم پیش رفت ۔
علی امین گنڈا پور کو 342 کا بیان ریکارڈ کرانے کا آخری موقع دیدیا گیا ہے۔

علی امین کے کل 342 کا بیان ریکارڈ نا کرانے پر عدالت کا فیصلہ سنانے کا عندیہ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں علی امین ضمانت کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

کیوں نا ضمانت کا آرڈر واپس لے لیا جائے ، علی امین کو شوکاز جاری۔ آئندہ سماعت پر 342 کا بیان ریکارڈ نا کرانے پر عدالت فیصلہ بھی سنا سکتی ہے۔

علی امین گنڈا پور جان بوجھ کر عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو رہے۔ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اس عدالت کو علی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے نہیں روکتا۔

علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جاتے ہیں ۔ علی امین گنڈا پور کی شورٹی کو بھی نوٹس جاری ، ایس ایچ او کو عمل درآمد کا حکم۔ کیس کی سماعت کل تک ملتوی ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے دو صفحات کا تحریری آرڈر جاری کیا۔

مزید پڑھیں :خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن ،مراد سعید،اعظم سواتی، فیصل جاوید کامیاب

متعلقہ خبریں