اسلام آباد (اے بی این نیوز)نگران دور میں گندم درآمد سکینڈل ،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔ غیر ضروری درآمد سے 300 ارب روپے کا نقصان، اداروں کی سستی اور بدنیتی شامل ہے۔
حکومت نے 24 لاکھ ٹن گندم کی منظوری دی، درآمد 35 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں وافر گندم موجود تھی اس کے باوجود درآمد کی گئی۔
قومی ضرورت بڑھا چڑھا کر پیش کی گئی۔
پنجاب، سندھ نے فلور ملز کو کم فنڈز جاری کیے، مصنوعی قلت پیدا کی گئی۔ اسلام آباد:آڈیٹر جنرل کے بارہا نوٹسز کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارش، پل ٹوٹ گیا، گاڑیاں بہہ گئیں