اہم خبریں

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے پسند کی شادی پر جوڑے کے قتل کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے پسند کی شادی پر جوڑے کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کل طلب۔
عدالتی حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں خاتون کی قبر کشائی ۔ جوڑے کے سفاکانہ قتل کامقدمہ ریاست کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج۔ قتل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 20 افراد گرفتار۔
ملزمان میں مرکزی ملزم بشیر احمد اور ساتکزئی قبیلے کے سربراہ سردار شیر باز ساتکزئی۔ ان کے 4 بھائی اور 2 محافظ شامل ہیں۔
مرکزی ملزم بشیر احمد کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور۔ ڈیگاری میں پسند کی شادی پر جرگہ عمائدین نے میاں بیوی کو دھوکہ دہی سے واپس بلا کر قتل کردیاتھا۔

مزید پڑھیں :بلوچستان واقعہ ،عدالتی حکم پر خاتون کی قبر کشائی،ملزم سردار شیرباز کا جسمانی ریمانڈ منظور

متعلقہ خبریں