اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزپیر 21 جولائی 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پیر کے روز بالائی / جنوب مشرقی سندھ ، شمال مشرقی /جنوبی پنجاب ، شمالی/جنوبی بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد ، خطہ پو ٹھو ہار ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

اس دوران بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

پیر کے روز کشمیر ، بالائی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور جنوبی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخواہ ، خطہ پو ٹھو ہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تا ہم سندھ، سیالکوٹ اور لسبیلہ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی ۔

سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر سندھ: موہنجو دڑو 86، لاڑکانہ 72، سکرنڈ ، حیدرآباد 21، سکھر، پڈعیدن 20، روہڑی اور حیدرآباد ایئرپورٹ 18، خیرپور 17، جیکب آباد 10، میر پور خاص 05، دادو اور کراچی 02، مٹھی 01، پنجاب: سیالکوٹ سٹی 02،بلوچستان: لسبیلہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی ،دالبندین 46 اور چلاس میں45سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پیر (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
پیر کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ رات کے اوقات میں تیز موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
بھارت پر پانی کا ایٹم بم گرانے کی تیاری ،دریائے یرلنگ پر دنیا کی سب سے بڑی ہائیڈروالیکٹرک تنصیب ہوگی

متعلقہ خبریں